حیدرآباد۔29نومبر(اعتماد نیوز) تلنگانہ میں جونیر ڈاکٹروں نے آج ہائی کورٹ
کے احکام کے بعد اپنا طویل ہڑتال کو ختم کردیا۔ چنانچہ حکومت کی جانب سے
جونیر ڈاکٹروں کو دیہی علاقوں میں ایک سال تک خدمات انجام دینے کے قانون کی
بڑخواستگی کے لئے جونیر
ڈاکٹروں نے ہڑتال کا آغاز کیا لیکن حکومت نے اس
معاملہ میں کسی قسم کے سجھوتہ سے انکار کردی۔ جسکے بعد ہائی کورٹ نے آج
شام سے قبل تک ہڑتال کی برخواستگی کے لئے جونیر ڈاکٹروں کو احکام جاری کی۔
آج جونیر ڈاکٹروں نے اجلاس کے بعد ہڑتال کی برخواستگی کا فیصلہ کیا گیا۔